اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران ان کی تاحیات نااہلی ختم کرتے ہوئے موجودہ اسمبلی کے لیے نااہل قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس کے دوران فیصل واؤڈا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ میں اپنے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کے دوران فیصل واؤڈا نے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ اچھی نیت سے خود استعفیٰ دیا ہے، آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے فیصل واؤڈا سے کہا کہ آپ نے 3 سال تک سب کو گمراہ کیا، عدالت کے سامنے پہلے معافی مانگیں اور پھر کہیں کہ استعفیٰ دیتے ہیں ، اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفیٰ دیں گے تو نا اہلی 5 سال کی ہو گی ، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کارروائی ہو گی۔
فیصل واؤڈا نے اسی وقت کہا کہ میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، جھوٹا بیانِ حلفی دینے کی نیت نہیں تھی ، عدالت کا جو حکم ہوگا وہ قبول ہو گا۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ جو آپ سے کہا جا رہا ہے وہ عدالت کے سامنے خود کہیں۔
چیف جسٹس نے فیصل واؤڈا سے کہا کہ کہہ دیں کہ اُس وقت کے قانون کے مطابق آپ رکنِ اسمبلی بننے کے اہل نہیں تھے، 15 جون 2018ء کو آپ نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست دی لیکن کی نہیں تھی، غلطی تسلیم کرتے ہیں تو آپ موجودہ اسمبلی کی مدت شروع ہونے سے نااہل تصور ہوں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے فیصل واؤڈا سے سوال کیا کہ شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ کب کا ہے اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کب دیا؟فیصل واؤڈا نے جواب دیا کہ دہری شہریت 25 جون 2018ء کو ترک کی، قومی اسمبلی کی نشست سے 30 مارچ 2021ء کو استعفیٰ دیا تھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے 3 سال تک قومی اسمبلی کی رکنیت رکھی، عدالت کا مقصد آپ کو یہاں بلا کر شرمندہ کرنا نہیں ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹیرینز کو بے وقعت نہیں کرنا چاہتی، تاحیات نااہلی کالعدم ہو گی لیکن سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دیں، کیس میں عدالتی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی بنیاد نہیں لے رہے، سپریم کورٹ نے متعدد بار سینیٹرز کو ریلیف دیا ہے۔
فیصل واؤڈا آئندہ انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار
سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا کو آئندہ عام انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا اور ان کے خلاف الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا کو اپنا استعفیٰ فوری چیئرمین سینیٹ کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔
عدالتِ عظمیٰ نے فیصل واؤڈا کو آئندہ جنرل الیکشن اور سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا۔فیصل واؤڈا نے معافی اور استعفیٰ تحریری طور پر عدالت میں جمع کرا دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ فیصل واؤڈا نے عدالت کو بتایا ہے کہ 25 جون 2018ء کو شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا، فیصل واؤڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی اور وہ نااہل تھے۔
سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا کی معافی تسلیم کرتے ہوئے ان کی تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم کر دیا۔
خیال رہے کہ رواں برس 9 فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واؤڈا کو جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نااہل قرار دیا تھا اور ان کی سینیٹرشپ کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا سنہ 2018 کا الیکشن لڑنے کے وقت اہلیت نہیں رکھتے تھے۔ بعدازاں فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی۔
26 اکتوبر کو فیصل واؤڈا نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ’پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر‘ انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
اس کے بعد 29 اکتوبر کی فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ
- 6 hours ago

سانحہ 9 مئی: تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز کی ضمانت منظور
- 6 hours ago

عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 6 hours ago
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا”ٹربو“ ریلیز کے بعد ہٹ ہوگیا
- 5 hours ago

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری
- 8 hours ago

پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ، اسحا ق ڈار
- 3 hours ago

ایرانی پارلیمنٹ”پاکستان تشکر تشکر“کےنعروں سے گونج اٹھی
- 6 hours ago

ایران سے مزید 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے
- 8 hours ago
مجھے لاہور راس آگیا ہے ، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بس اپنا کام کرتی ہوں ، دیدار ملتانی
- 8 hours ago

ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان کی جاپان کو شکست
- 8 hours ago

سرگودھا : شادی سے واپس جانے والی کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- 6 hours ago

اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے
- 4 hours ago