جی این این سوشل

کھیل

برازیلین ٹیم کے کپتان نیمار زخمی ، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک

برازیلین ٹیم اپنا گروپ جی کا دوسرا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف دوحہ میں کھیلے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برازیلین ٹیم کے کپتان نیمار زخمی ، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برازیلین فٹ بال ٹیم کے کپتان نیمارقطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022  میں سربیا کے خلاف گروپ جی کے میچ کے دوران  پاؤں میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد نیمار کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

برازیل کی فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمار کے ٹخنے میں موچ آئی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ سٹار پلیئر کا علاج شروع کردیا ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں میں ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلے گا کہ وہ مزید میچز کھیل پائیں گے یا نہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ، ہمیں امید ہے کہ نیمار فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں اچھا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم سربیا کو 0-2 گول سے شکست دی ہے ۔

برازیلین ٹیم اپنا گروپ جی کا دوسرا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف دوحہ میں کھیلے گی۔

برازیلین فٹ بال ٹیم کے کوچ ٹائٹ کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ نیمار جلد فٹ ہوکر میدان میں نظر آئیں گے۔

نیمار کو برازیل کے لیے پیلے کے 77 کے آل ٹائم ریکارڈ کی برابری کرنے کے لیے صرف دو گول درکار ہیں ۔ نیمار کے ٹخنے میں موچ کا جمعہ کو معائنہ کیا جائے گا۔

تجارت

اسمبلی میں گندم کے سرکاری ریٹ پر ہنگامہ آرائی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی میں  گندم کے سرکاری  ریٹ پر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گندم کا ریٹ حکومت کی جانب سے 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا جبکہ حکومت اس ریٹ پر کسان سے گندم خرید ہی نہیں رہی ان کے درمیان حکومت نے ایک مافیا پال رکھا ہے جو کسانوں سے کھیل رہا ہے اور کم قیمت میں ان سے گندم خریدی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پیکج نہیں ہے ۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غریب کسان کو ہر صورت گندم پر سبسڈی دی جائے اور کسانوں کو اس پیکج پر ریلیف دیا جائے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت نے عمران خان سمیت بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اوران کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بھی بات کرنے سے روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے عمران خان  سمیت بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اوران کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بھی بات کرنے سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے جج باصر جاوید رانا نے فئیرٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم نامے میں کہا کہ میڈیا سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے اور ریاستی اداروں کوٹارگٹ کرنے والے بیانات کی تشہیر سے پرہیز کرے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ پبلش نہ کرے۔

حکم نامے میں پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کا بھی عدالت نے حوالہ دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز ومتعصبانہ بیانات دئیے، عدلیہ، پاک آرمی اورآرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق کورٹ ڈیکورم اورفئیر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کو تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، انہیں تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ 

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ان کے خلاف مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll