پاکستان
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں ہونے کا امکان ، حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 5 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کردیں،

تیاریوں کی تکمیل اور حالات نارمل ہونے کی صورت میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں ہوسکتے ہیں۔محکمہ بلدیات نے 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور 39 ضلع کونسلوں کی سیٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ بلدیات سے ہر یونین کونسل کی حلقہ بندی کیلئے نقشے اور حد بندی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی سربراہی میں پنجاب کے 39 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی،
اس کے بعد حلقہ بندیوں کیلئے ڈرافٹ بنائے جائیں گے اور ہر ضلع کے الیکشن کمشنر دفتر میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اس عمل میں 3 ماہ لگیں گے اور وہ مارچ میں الیکشن کیلئے تیار ہوں گے۔دوسری جانب محکمہ بلدیات نے 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کی سیٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
لاہور میں 150 سیٹیں، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں 80-80 سیٹیں ہوں گی جبکہ 39 اضلاع کی ڈسٹرکٹ کونسلوں کی سیٹوں کا بھی اعلان کردیا گیا۔
تجارت
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ 7 ہزار 200 کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1887 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے سے 1956 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔
پاکستان
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر شہر قائد سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو پولیس کے باریش ڈی ایس پی سے جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باریش ڈی ایس پی کار کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور خاتون اس کار کیلئے راستہ بنانے کیلئے جھگڑا کر رہی ہے۔ اس دوران خاتون نے باریش ڈی ایس پی کو تھپڑ مارا اور اس کا گریبان پکڑا کر اسے گھسیٹا ، اس دوران ایک اور ٹریفک اہلکار آیا تو خاتون نے اسے بھی دھکا دے کر گاڑی کے آگے سے ہٹادیا۔ جھگڑے کے دوران ڈرائیور نے ڈی ایس پی کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی بھی کوشش کی۔
ویڈیو بنانے والے شہری اس واقعے کے دوران "کمنٹری" کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کچھ دیر پہلے پولیس اہلکار اور خاتون گتھم گتھا ہورہے تھے جس پر ڈی ایس پی آیا۔ یہ تصدیق نہیں کی جاسکی کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اور واقعہ کس علاقے میں پیش آیا۔ نہ ہی سندھ پولیس کی طرف سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری کی گئی ہے۔
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی pic.twitter.com/MoDog1zKYf
— Farhan Malik (@Farhanmalikview) February 2, 2023
پاکستان
عمران خان نا اہلی کیس: سماعت کیلیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخوست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ سنادیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں، الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے۔
الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں۔ درخواست گزار نے عمران خان کا 2018 والا بیان حلفی چیلنج کیا تھا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کے وکلا سے مکالمہ کیا کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے؟
2018میں کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی۔اس وقت درخواست گزار نے مخصوص بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں۔ہم لارجر بینچ کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ مقدمہ سننے کی مجاز ہی نہیں۔
جو جج پہلے یہ کیس سننے سے معذرت کر چکا ہے وہ دوبارہ کیسے اس کیس کو سن سکتا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی
-
کھیل 2 دن پہلے
پی ایس ایل سیزن 8 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ آج تیز