جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون، سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کاسرکاری دورہ کیا،جہاں جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا دفاعی اور سکیورٹی مذاکرات کے تیسرے دور کیلئے مصر کے دورے پر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف مصری مسلح افواج جنرل عبدالمجید احمد عبدالمجید سقر سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون، سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین اور ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربی سے بھی ملاقات کی، وہ امام اعظم الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد احمد الطیب سے بھی ملے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے مزید بتایاگیاکہ فریقین نے تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 6 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 5 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 7 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 7 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 9 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 4 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 8 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 5 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 4 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 9 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 7 hours ago