وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان
ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی، گنڈا پور


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا، ”مودی، میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آؤں، ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف FATF (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوٹوک پیغام دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مودی! میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں، ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں آئیں۔ ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں، دشمن کو بتا کر آتے ہیں۔ بھارت کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے لیے وہ خود ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ انڈیا گرے لسٹ میں جانے کے لیے سو فیصد فٹ ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بھارت آج سے نہیں، بلکہ ہمیشہ سے پاکستان، خصوصاً بلوچستان، گلگت بلتستان اور خطے میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے۔ افغان جنگ کے دوران بھارت نے 100 سے زائد قونصل خانے کھول کر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی۔ چینی باشندوں اور تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے تانے بانے بھی بھارت سے جا ملتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستانی حکومتیں، دفاعی ادارے، عوام اور پوری قوم ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور ہر محاذ پر بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد پاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 11 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 11 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 7 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 6 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 11 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 10 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 6 گھنٹے قبل