لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی و بارش کا بھی امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 2 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 13 منٹ قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 2 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی: 331 سڑکیں متاثر، 32 پل بہہ گئے، بحالی کے لیے اربوں روپے درکار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 3 گھنٹے قبل

جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، پاک-بھارت کشیدگی امریکا ثالثی کی کوششیں مسترد
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 2 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 7 منٹ قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- ایک گھنٹہ قبل