پاکستان
پاکستان اورترکیہ کا دوطرفہ تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جانے کاعزم
پاکستان اورترکیہ نے دوطرفہ تعلقات کومختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ نئی بلندیوں پرلے جانے کے عزم کااعادہ کیاہے۔

اس عزم کااظہاروزیراعظم شہبازشریف اورترکیہ کے صدرجب طیب اردوان نے استنبول میں مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر تجارتی ہدف کے حصول کے لئے تمام ترکوششیں کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے ترکیہ کو علاقائی خوشحالی اورغربت کے خاتمے کے لئے چین پاکستان اقتصادی راہداری میںشامل ہونے کی دعوت بھی دی۔
استنبول میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے شہبازشریف نے نہ صرف پاکستان اورترکیہ بلکہ پوری دنیا سے ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پرزوردیا۔
پاک بحریہ کے لئے چارمِلجم بحری جہازوں میں سے تیسرے جہاز کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ باہمی تعاون کے فروغ کے لئے خلوص اورعزم کاعکاس ہے۔
صدراردوان نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کرتاہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کوپانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ اتفاق کیا۔
دنیا
امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف
امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرائی

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف، 23 مارچ کو یوم پاکستان قرار دینے کا کہہ دیا گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان قراردینا پاک امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کی عکاسی ہے۔
امریکی رکن کانگریس باومین نے اپنے پیغام میں پاکستان ڈے کے ساتھ رمضان کی بھی مبارک باد دی۔
پاکستان
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے،عمران خان
پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔دو صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے۔عمران خان نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنے کے مترادف ہے، اب پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
ہوجائےگا۔ہم نےاپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائےجائیں گے،جسکا ہمارا دستور واضح حکم دیتاہے۔ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو آئین سےانحراف اور قانون کی حکمرانی سےفرار کےذریعےخوف و دہشت کا راج قائم کرنےکی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2023
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے امن وامان کی خراب صورت حال سےآگاہ کیا، انہوں نے دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 623 اہلکاروں کی کمی ہے۔
پاکستان
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کے بعد جنوبی پنجاب کے سابق رکن قومی اسمبلی سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

-
تجارت 2 دن پہلے
امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا