اسلام آباد : وفاقی پولیس نے عمران خان کے خطاب کے اختتام پر نیا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے، جلسے کے اختتام پر کسی ریلی کو اسلام آباد داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف عمران خان کے خطاب کے اختتام پر نیا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کے خطاب کے اختتام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید الرٹ رہے گی، سیکیورٹی کی تین لیئرز بنائی جائیں گی اور فیض آباد تا زیرو پوائنٹ نفری تعینات ہوگی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ پر بھی نفری تعینات کی جائے گی اور ریڈزون کے اندر رینجرز موجود رہے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے کے اختتام پر کسی ریلی کو اسلام آباد داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی کال پر ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان ساڑھے3 بجے تک لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- 5 گھنٹے قبل

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- چند سیکنڈ قبل

یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ
- 6 منٹ قبل

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر
- 2 گھنٹے قبل

صیہونی فورسز کی غزہ پربربریت جاری، مزید 78 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- 2 گھنٹے قبل

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
- 2 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
- 3 منٹ قبل

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت
- 3 گھنٹے قبل