پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی استنبول کے عام شہریوں سے گپ شپ

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر استنبول کے عام شہریوں سے گپ شپ کی، وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر استنبول کے شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 26th 2022, 8:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کی استنبول کے عام شہریوں سے گپ شپ

شہباز شریف نے عام شہریوں سے ہاتھ ملائے، خیریت دریافت کی، مختلف ممالک کے شہریوں نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

شہریوں نے وزیراعظم سے پاکستان اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ زبان میں گفتگو پر شہری حیران ہوگئے۔

ترکیہ کے شہریوں نے خوشی اور حیرت سے وزیراعظم کو خیر سگالی کے جوابی کلمات ادا کیے۔

وزیراعظم نے ریستوران کے عملے کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔