پاکستان
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے ملک میں قانون کی حکمرانی کی بات کی اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔
پاکستان
نوازشریف چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے،مریم نواز
ٹکٹ کنفرم ہونے تک نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے

بہالپور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آنے والے چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے، ٹکٹ کنفرم ہونے تک نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔
مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حکومت سے نکلتے ہی تنقید شروع کردی،عمران خان کو اقتدار کی کرسی تک پہنچنے کیلئے بیساکھیوں کی ضرورت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اگر معاہدے کی پاسداری کرتے تو عوام پر بوجھ نہ آتا، آئی ایم ایف کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے نے حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں،اگر آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے،اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی۔
عوام کو پتہ ہے کہ 4سال ملک کس کے پاس تھا،اگر ملک میں آج مہنگائی ہے تو عمران خان کی وجہ سے ہے،ہم پی ٹی آئی کارویہ نہیں اپنا ئیں گے، ن لیگ بیساکھیوں کا سہارانہیں لے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام طبقات کو رضاکارانہ طور پر آگے آنا چاہیے۔
بہاولپور،کارکن کی طر ح کام کرکے مجھے تسلی ہوئی ہے ، صرف حقائق پر بات کرینگے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، صحافیوں کیساتھ آج بھی کھڑی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک خاتون نے شور مچا دیا، پاس بلانے پر کہا کہ مریم نواز کی سیکرٹری نے مجھے تھپڑ مارا اور دھکے دیئے، 25 سال سے مسلم لیگ ن کی کارکن ہوں۔
تجارت
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
حکومت کی طرف سے مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

حکومت کی طرف سے مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آج مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 271.35 روپے تک پہنچ گئی ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور 271 روپے 33 پیسےپر بند ہوا۔
پاکستان
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر شہر قائد سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو پولیس کے باریش ڈی ایس پی سے جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باریش ڈی ایس پی کار کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور خاتون اس کار کیلئے راستہ بنانے کیلئے جھگڑا کر رہی ہے۔ اس دوران خاتون نے باریش ڈی ایس پی کو تھپڑ مارا اور اس کا گریبان پکڑا کر اسے گھسیٹا ، اس دوران ایک اور ٹریفک اہلکار آیا تو خاتون نے اسے بھی دھکا دے کر گاڑی کے آگے سے ہٹادیا۔ جھگڑے کے دوران ڈرائیور نے ڈی ایس پی کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی بھی کوشش کی۔
ویڈیو بنانے والے شہری اس واقعے کے دوران "کمنٹری" کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کچھ دیر پہلے پولیس اہلکار اور خاتون گتھم گتھا ہورہے تھے جس پر ڈی ایس پی آیا۔ یہ تصدیق نہیں کی جاسکی کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اور واقعہ کس علاقے میں پیش آیا۔ نہ ہی سندھ پولیس کی طرف سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری کی گئی ہے۔
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی pic.twitter.com/MoDog1zKYf
— Farhan Malik (@Farhanmalikview) February 2, 2023
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت ؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان نے نواز شریف کو کہا تھا کہ مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے: مفتاح اسماعیل
-
پاکستان 2 دن پہلے
تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی