جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ اسلام آباد نہ آیا لیکن سکیورٹی کے نام پر خزانے سے کروڑوں خرچ

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی لانگ مارچ اسلام آباد نہ آیا لیکن سکیورٹی کے نام پر خزانے سے کروڑوں خرچ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپےخرچ ہوئے جبکہ وزارت داخلہ نے39 کروڑ92لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظورکرایا تھا۔

رقم کینٹینرز لگانے، فورسز کے قیام وطعام اورشیلز کی خریداری کیلئے تھی۔

اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سیکڑوں کینٹینرز تقریباً ایک ماہ رکھے گئے اور اسلام آباد میں مجموعی طور 13 ہزار 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے جس میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے۔

دستاویز کے مطابق اہلکاروں نے 2442شیل بھی استعمال کیے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ راولپنڈی سے واپس ہوگیا، اسلام آباد نہیں آیا۔

پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟، جج کا تفتیشی افسر سے استفسار 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر  سے استفسار کیا کہ ملزم گاڑی سے باہر آیا ہے یا نہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟ تاہم تفتیشی افسر نے اس سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے میں اعظم سواتی کی ضمانت کی توثیق کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll