فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہاہے ۔


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین چیلنج ہے ، عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ فلسطینی عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کی وجہ سے مسلسل مشکلات کا شکار ہیں، قابض فوج کے ہاتھوں اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں ناانصافیوں کے علاوہ وحشیانہ قبضے نے بدحالی، مایوسی اور ناامیدی کو جنم دیا ہے، مسلسل اسرائیلی تشدد کی تازہ ترین مثال اس سال اگست میں دیکھنے کو ملی جب غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 17 بچوں سمیت تقریباً 50 فلسطینی جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات سے استثنیٰ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، جب تک عالمی برادری مظالم کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کرتی فلسطینی عوام اموات، زخموں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہوتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے، عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششوں میں اضافہ کرنا چاہئے، دو ریاستی حل کے امکانات کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اسرائیل کو مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی غیر قانونی بستیوں کی توسیع سے روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتا ہے جن کا ذکر سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں میں کیا گیاہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے بین الاقوامی سطح پر متفقہ طریقہ کار کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خود مختار اور فعال فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل





