پاکستان
نئے آرمی چیف انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں: رانا ثنااللہ
اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے غیر رسمی گفتگو میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف نے معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ، امید ہے انکی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔
خیال رہے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی۔
سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔
دنیا
جاپان کا بحرالکاہل میں مچھلی کے شکار کا کوٹہ بڑھانے کا عندیہ
مجموعی ماہی گیری بڑھ کر4ہزار820 ٹن سے کچھ زائد ہو جائے گی

ٹوکیو: جاپان نے آئندہ سیزن کے لیے بحرالکاہل کی بڑی بلُو فِن ٹُونا مچھلیوں کے شکار کے کوٹے کو بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔
جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ماہی گیری ایجنسی نے ملکی ماہی گیروں کے لیے شکار کی حد بڑھانے کا اپنا مسودہ پیش کر دیا ہے۔مذکورہ ایجنسی گہرے سمندر میں شکار کا کوٹہ موجودہ سیزن کے مقابلے میں 9 فیصد بڑھانا چاہتی ہے، جس سے مجموعی ماہی گیری بڑھ کر4ہزار820 ٹن سے کچھ زائد ہو جائے گی۔ ساحلی ماہی گیری کا کوٹہ معمولی اضافے کے ساتھ ایک ہزار 745ٹن تک پہنچ گیا ہے۔
جولائی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے مندوبین نے بحرالکاہل کی 30 کلوگرام یا اس سے زائد وزن کی بلُو فِن ٹُونا مچھلیوں کے شکار کی حد بڑھانے اور اس سے چھوٹی بلُو فِن ٹُونا مچھلیوں کے لیے حد کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ کانفرنس کے ارکان اگلے ماہ اکٹھے ہونے پر اس تجویز پر تبادلہٴ خیال کریں گے۔اس اجلاس کے نتائج کی بنیاد پر ماہی گیری ایجنسی اپنے تقسیم کے منصوبے پر باضابطہ فیصلہ کرے گی۔
دنیا
3 بار وزیراعظم بننے والے کو چوتھی بار لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 3 بار وزیراعظم بننے والے کو چوتھی بار لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائے گی۔ اسلام آباد کے بابو کی سوچ اور ذہنیت نہیں بدلی، اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔
کوئٹہ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ میران یہ اعتراض نہیں کہ وہ بزرگ ہو چکے ہیں ، آپ بزرگ ہو کر بھی نئی سیاست لا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سندھ اور بلوچستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی اشد ضروری ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں بجلی کے مسائل کریں گے، بجلی کے مسائل کے حل کے لیے قابل تجدید توانائی ذرائع کی طرف جانا ہوگا، آپ لوگ گراس روٹ کے مسائل جانتے ہیں، آپ کے پاس لوکل ایشوز کی نشاندہی کی صلاحیت ہے، صوبے کا بجٹ کیا ہونا چاہیئے لوکل باڈی نمائندگان سے بھی پوچھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو کو نہیں پتہ مسائل کیا ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، ہمیں اپنا ترقیاتی پلان تبدیل کرنا ہوگا، پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے میاں صاحب تیسری بار وزیراعظم بنے تو لوڈشیڈنگ ختم کی، سوچتا ہوں کون سا پاکستان ہے، جہاں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے گرین انرجی پارکس بنائیں گے۔
پاکستان
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈس سمین سومسک سوان سے ملاقات
گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین اور انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ ایشیا ریجن کے صدر سومسک سوان سوجریت نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ان کی اہلیہ اور تھائی لینڈ کے صوبے ریونگ کی صدر ریڈ کراس چیپٹر مسز نیپا بھی ہمراہ تھیں۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اعجاز علی خان اور صوبائی محتسب کی مشیر ریحانہ میمن بھی موجود تھی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے، محتسب کے ادارے سے بغیر کسی معاوضے کے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محتسب کے دونوں اداروں میں وفودکے تبادلے کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں بھی لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے امید کی گھنٹی لگائی گئی ہے، بیل آف ہوپ کو 24 گھنٹے اور ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں تھائی لینڈ کے محتسب نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی، انہوں نے قائد روم کا دورہ کیا اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔
-
علاقائی 7 گھنٹے پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ
-
دنیا ایک دن پہلے
قزاخستان کے شہر الماتے کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق ،2زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
دنیا ایک دن پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا