پاکستان
پرویز الہٰی کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو دنیا کی بہترین فوج کی کمان کا اعزازحاصل ہوا ہے۔
اُنہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئےسپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامرانیوں کے سلسلےکو مزید آگے بڑھائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نےسبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی دفاعی وملی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمےاور قیام امن کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ نےتاریخ ساز کردار ادا کیا۔
پاکستان
زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے
پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر مزید 59 کروڑ20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر مزید 59 کروڑ20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 59 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.90 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 5.65 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ ملکی مجموعی ذخائر 71.20کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 8.74 ارب ڈالر رہ گئے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 8.74 billion as of January 27, 2023.
— SBP (@StateBank_Pak) February 2, 2023
For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/LE9eay1XU2
پاکستان
عدالت نے شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا
اسلام آباد:جوڈیشنل مجسڑیٹ نے شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

عدالت نے شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ شیخ رشید کا جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے جوڈیش نل مجسٹریٹ عمر بشیر نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخوست پر شیخ رشید کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو مسترد کر دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو آج بروز جمعرات 2 فروری کو اسلام آباد کی ایف 8 کچہری پہنچایا گیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو پونے پانچ بجے سنایا جائے گا۔
رات سے گرفتار شیخ رشید کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے لیے ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جس پر شیخ رشید اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ آصف زرداری انہیں مارنا چاہتاہے۔ میں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آصف زرداری کیخلاف ثبوت ہیں۔ عمران خان نے جو کہا میں اس کو درست سمجھتاہوں۔ گرفتاری کی بجائے مجھ پر ہتک عزت کا کیس کریں۔
تفریح
بھارت ہمارے ڈراموں کا اورہم بھارتی فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عدنان صدیقی
پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن کو جاتا ہے
1675332897-0-1280x720.jpg)
کراچی:معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دیتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔
پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)کو جاتا ہے، جہاں سے ہم نے کام سیکھا۔
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
عدالت نے شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان نے نواز شریف کو کہا تھا کہ مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے: مفتاح اسماعیل
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزروں روپے کا بڑا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی