جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو پرویز الٰہی اسمبلی مدت پوری کرنیکا مشورہ دیں گے، ملاقات 24 گھنٹوں میں متوقع

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا مشورہ دیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو پرویز الٰہی اسمبلی مدت پوری کرنیکا مشورہ دیں گے، ملاقات 24 گھنٹوں میں متوقع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں۔

وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب میں شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں منصوبے ادھورے چھوڑنے کا نقصان ہو گا جب کہ حکومتی مدت پوری کرنے کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اگر سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے جانے والے مشورے پر راضی نہ کرسکے تو پھر اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی واپس لاہور پہنچ گئے ہیں لیکن آج ان کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو گی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کل متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کے منعقدہ اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین کی آج ملاقات ہو گئی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے کل ہو گی۔

تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ،66ہزار کی حد عبور

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ  ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ،66ہزار کی حد عبور

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروباری سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس پندرہ سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد چھیاسٹھ ہنزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ  ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ،نگران وزیر داخلہ

انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں میں دس افراد ملوث پائے گئے جنھیں ملک بدرکیاجارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ،نگران وزیر داخلہ

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیر  قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدرکردیاجائے گا ۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیو زکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندے یا پناہ گزینوں کا درجہ رکھنے والے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں میں دس افراد ملوث پائے گئے جنھیں ملک بدرکیاجارہا ہے ۔

وزیرداخلہ نے زوردے کرکہاکہ ملک میں سیاست کرنا صرف پاکستانی عوام کا استحقاق ہے ۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہماری بھرپورکوشش ہوگی کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے جامع سیکورٹی کویقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن کی درخواست کی روشنی میں نیم فوجی دستے فراہم کریںگے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ غیرقانونی غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کا منصوبہ کسی مخصوص ملک کیلئے نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ افغان باشندوں سمیت غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کیاجارہا ہے انہوں نے کہاکہمدت کے ساتھ پاسپورٹ اورویزہ کے حامل افراد کو پاکستان میں خوش آمدید کہاجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسمبلی ممبران کے اثاثوں کے گوشوارے 2023،22جمع کر انے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

فارم بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی ممبران کے اثاثوں  کے گوشوارے 2023،22جمع کر انے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 23۔2022 کے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2023ہے۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2022-23مجوزہ فارم بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2023 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں۔

اس حوالے سے تیار کردہ ہدایات/رہنمائی کے ساتھ مقررہ فارم بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینٹ سیکرٹریٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں فارم بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll