Advertisement
پاکستان

ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 30 2022، 6:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے، عمران خان

 

عمران خان نے  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی، اور کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔

سابق وزیر اعظم نے قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی اپنی ٹوئٹ کے ساتھ شئیر کیا۔

Advertisement