جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی دعوت

الیکشن کی طرف نہیں گئے تو سیاسی اتحکام نہیں آئے گا, عمران خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی دعوت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  حکومت کو مشروط مذاکرات کی دعوت دی ہے،پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، آئیں بیٹھ کر قبل از وقت انتخابات پر بات کریں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کیا تھا، یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں  الیکشن کا نام نہیں لیتے، ہم ان کو موقع دیتے ہیں آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور الیکشن تاریخ کا اعلان کریں، انہوں نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو  ہم نے اسمبلیاں توڑ دینی ہیں۔ 

 عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب او ر خیبر پختوںخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو حکومتی امور ٹھپ ہو جائیں گے، 2صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئٰیں تو 66فیصد ملک میں انتخابات ہوں گے، اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق )کے حوالے سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق)قدم قدم پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ، پرویز الٰہی نے یقین دلایا ہے کہ جب کہوں گا وہ اسمبلی توڑنے کی سفارش کر دیں گے۔

 سابق وزیر اعظم کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ  ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ ہم ڈیفالٹ کی طر ف جا رہے ہیں، سرمایہ داروں کو ان پر اعتماد نہیں ہے، ترسیلات زر کم ہونا شروع ہو گئی ہیں، پی ٹی آئی کے دور میں قرضے واپس نہ کرنے کا خطرہ 5فیصد تھا، اب قرض واپس نہ کرنے کا خطرہ 100فیصد تک پہنچ گیا ہے، ٹیکس کلیکشن کم ہوناشروع ہو گئی ہے ،مہنگائی اور بیروز گاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائم بڑھ گیا ہے، اسحاق ڈ اراب چپ ہو کر بیٹھ گئے ہیں ، الیکشن کی طرف نہیں گئے تو سیاسی اتحکام نہیں آئے گا، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام بھی نہیں آ سکتا۔

تجارت

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار

حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا اور 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا اور 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا، ایک  ہفتے کےد وران 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8 اشیا کی قیمتوں میں  کمی آئی جبکہ 24 اشیا کے نرخ مستحکم رہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں  ہفتے چکن کی قیمت میں 4.80 فیصد، لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد، انڈے1.71 فیصد ،بیف کی قیمت میں 0.93 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 0.89فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 0.84فیصد،تازہ کھلا دودھ 0.45فیصد،آگ جلانے والی  لکڑی  0.23 فیصداورسگریٹ کی قیمتوں میں 0.12فیصداضافہ ہوا۔

دوسری جانب آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 9.19 فیصد،پیاز2.14 ایل پی جی1.04 فیصد، کیلے 0.53 فیصد، دال مسورقیمت میں 0.16 فیصد، بریڈ کی قیمت میں 0.05 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.08فیصد اضافے کے ساتھ41.13فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.13 فیصداضافے کے ساتھ18.53فیصد ہوگئی۔

22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.15 فیصداضافے کے ساتھ 22.23 فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.18 فیصداضافے کے ساتھ 19.77فیصد رہی۔

اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.19 فیصداضافے کے ساتھ 18.41فیصدرہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

بیجنگ: چین کے مرکزی بینک کے گورنر پین گونگ شینگ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جہاں انہوں نے دو طرفہ مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان کے دو سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد   اورنگزیب  نے جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے تجویز کردہ ساختی اصلاحات کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے قرضوں میں ریلیف پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll