کھیل
انگلینڈ جیسی بیٹنگ آج تک نہیں دیکھی، رمیز راجہ
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اے سی سی نے ایشیاء کپ ہمیں دیا ہے ہوسٹ کرنے کے لیے اگربھارت سیاسی صورتحال کی وجہ سے نہیں آنا چاہتا تو مرضی ہے، لیکن ایشیاء کپ ہم سے لے کر نیوٹرل وینیو پر شفٹ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے پاکستان میں جاری انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچز بنانے میں پیچھے رہ گئے ہیں،
پچ کے حوالے سے بورڈ کا کوئی کردار نہیں ہے، تھنک ٹینک ایک ہفتہ پہلے آ کر پچ پر کام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک ہی طرح کی پچیں بنتی ہیں، ڈراپ ان پچ مسلئے کا حل ہوسکتا ہے، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بطور چیرمین مایوسی ہوئی ہے انگلینڈ ٹی ٹونٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں اس بارے میں پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔
پچ کے حوالے سے بورڈ کا کوئی کردار نہیں ہے، تھنک ٹینک ایک ہفتہ پہلے آ کر پچ پر کام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک ہی طرح کی پچیں بنتی ہیں،
ڈراپ ان پچ مسلئے کا حل ہوسکتا ہے، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔
پاکستان
لاہور ہائی کورٹ نے گھریلو صارفین کو500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا
لاہور ہائی کورٹ نے گھریلو صارفین کو500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے مختلف نوعیت کی 3659 درخواستوں پر سماعت کی تھی ۔
عدالت کے روبرو اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں غیر قانون طور پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نافذ کردئیے ہیں جس سے صارفین کو اضافہ بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں۔
اس حوالے سے قواعد وضوابط پر عمل نہیں کیا گیا لہذا عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے .
عدالت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی غیر قانونی قرار دیدیا عدالت نے زرعی اور گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمبٹ کو خلاف قانون قرار دیا۔
عدالت نے 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی قرار دیا،عدالت نے فیول ایذجسٹمنٹ کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا ،عدالت نے سولر اور نیوکلئیر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا،اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف نیپراکو کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔ عدالت کا فیصلہ 81صفحات پر مشتمل ہے ۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں شدید زلزلے سے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار
ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ پیرکواپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔
جرم
اسامہ ستی قتل کیس: 2 اہلکاروںکو پھانسی، 3 کو عمر قید کی سزا
عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسامہ ستی قتل کیس کے 2 اہکلاروں کو سزائے موت جبکہ 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے اسامہ ستی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا، ملزمان افتخار احمد، سعیداحمد، شکیل احمد اور محمد مصطفی کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت جبکہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے افتخار احمد اور محمد مصطفی پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
پس منظر:
واضح رہےکہ اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو اسلام آباد میں سری نگر ہائے وے پر رات ڈیڑھ بجے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
ابتدائی طور پر پولیس نے واقعےکو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا،بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
-
کھیل ایک دن پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
پاکستان ایک دن پہلے
پرویزمشرف کے انتقال پر نواز شریف کا اظہار افسوس
-
کھیل 2 دن پہلے
قبول ہے! قبول ہے! قبول ہے! شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
آیت اللہ خامیہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :بوری بند لاش کا معمہ حل،باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا شکنجہ سخت ،پاکستان سے 500ارب کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی