خصوصی افراد ملک کی ترقی ، خوشحالی کے عمل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے مکمل اہل ہیں: صدر مملکت
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے مکمل طور پر اہل ہیں ، انہیں مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے تمام شراکت داروں کو پختہ عزم کے ساتھ مل کر اپنی توانائیوں اور کوششوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔


خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا خصوصی افراد کا عالمی دن منا رہی ہے ، خصوصی افراد کو زندگی کے تمام پہلوؤں میں برابر اور مکمل طور پر قابل افراد کے طور پر شامل کرنا اہم ہے کیونکہ ایک ارب سے زیادہ افراد یا دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہے۔
بدقسمتی سے اس 15 فیصد میں سے 80 فیصد ترقی پذیر ممالک میں رہتے ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں ان کی آبادی کا تخمینہ 10 فیصد سے زیادہ ہے، یہ حقیقت میں تشویشناک اعداد و شمار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن ، ہم اپنے آپ سے عہد کرتے ہیں کہ اس بڑی آبادی سے جڑے دقیانوسی تصورات کو دور کریں گے ، انہیں زندگی کے تمام پہلوؤں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے فعال اقدامات کریں گے ، خصوصی افراد کی سیاسی، سماجی، اقتصادی اور ثقافتی دھارے میں برابری کی حیثیت سے شرکت کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے علاوہ انہیں معیاری اور ان کی مرضی کے مطابق تعلیم اور ہنر فراہم کریں گے جس سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں معاشی اور مالی طور پر بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔
صدر نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پائیدار ترقی کے ہدف 10 کو حاصل کرنے کے لیے معذور افراد سمیت سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ، یہ ترقیاتی ہدف خصوصی افراد سمیت سبھی کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی شمولیت کے فروغ اور انہیں بااختیار بنا کر ممالک کے اندر اور ان کے درمیان عدم مساوات کو کم کرنے سے متعلق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہماری قیادت، متعلقہ اداروں اور معاشرے پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اس موقع پر معذوری کے مسائل کی تفہیم کو عام کرنے، خصوصی افراد کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ٹیکنالوجی تک ان تک رسائی بڑھانے، آمد و رفت سمیت زندگی کے ہر پہلو میں ان کے لئے سہولت پیدا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے تاکہ تمام شعبوں بشمول ملازمت، کھیل، تعلیم اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں ان کی مکمل شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے گزارش کروں گا کہ وہ خصوصی افراد کو زندگی کے تمام شعبوں کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر میڈیا سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ خصوصی افراد سے منسلک منفی رویوں اور دقیانوسی تصورات کو دور کرنے اور ان کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق اور ان کے تئیں ہماری ذمہ داریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرے۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
