جی این این سوشل

پاکستان

وطن کے دفاع میں جان دینے والے میجر شبیر شریف شہید کا 51 واں یوم شہادت 

راولپنڈی : 1971 کی پاک بھارت جنگ میں سلیمانکی سیکٹر  میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے عظیم سپوت میجر شبیر شریف شہید کا آج 51 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وطن کے دفاع میں جان دینے والے میجر شبیر شریف شہید کا 51 واں یوم شہادت 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر 28اپریل 1943 کو ضلع گجرات کے قصبے کنجاہ میں  میں پیدا ہوئے اور لاہور کے سینٹ انتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ میجر شبیر شریف نے 1965ء کے پاک بھارت معرکے میں ٹروٹی کے محاذ پر دوران گشت بھارتی آرٹلری بیٹری کی گن پوزیشنوں پر حملہ کرکے اس پر کنٹرول حاصل کیا اور چار فوجیوں کو جنگی قیدی بناکر دو گنز تباہ کرکے اور ایک قبضے میں لے لی۔ ان کی اس کامیابی سے 10 انفینٹری بریگیڈ، 6 ایف ایف، 13 لانسرز اور 14 پنجاب ریجمنٹ کو نمایاں پیش رفت کا موقع ملا اور بھارتی فوجی ٹروٹی اور جوڑیاں سے بوکھلا کر میدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ 

اس بہادری پر انہیں ستارہ جرأت سے نوازا گیا، انہیں دسمبر 1971ء میں بطور کمپنی کمانڈر 6 ایف ایف یہ آرڈر ملا کہ وہ اپنے جوانوں پر مشتمل کمپنی کے ہمراہ سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب سبونہ بند کے اہم مقام کا کنٹرول حاصل کریں، اس مقام پر دشمن کی آسام ریجمنٹ کی کمپنی سے زائد نفری پر مشتمل ٹیم تعینات تھی، جسے ٹینکوں کے اسکواڈرن کی سپورٹ بھی حاصل تھی۔ 

میجر شبیر شریف اگلے 3 دن اور راتیں منظم کوشش اور اعلیٰ مہارت سے دشمن کے لیے چھلاوا بنے رہے۔ انہوں نے  دشمن کے 43 فوجی جہنم واصل کرتے ہوئے 4 ٹینک تباہ کرکے حریف پر کاری ضرب لگائی۔ میجر شبیر شریف اور ان کے ساتھیوں نے دشمن کی 2 بٹالین کو سخت مزاحمت دی، اس مقام پر دوران جنگ بھارتی میجر نارائن سنگھ نے میجر شبیر شریف کو للکارا جس کا جواب میجر شبیر شریف نے دشمن کے سامنے کھڑے ہوکر دیا۔ میجر نارائن سنگھ کے پھینکے گرنیڈ سے میجر شبیر شریف کی شرٹ آگ لگنے سے جل گئی، دونوں کے درمیان دو بدو مقابلہ ہوا، جس میں میجر شبیر شریف نے اپنے دشمن کو زمین پر گرا کر اپنا گھٹنا اس کے سینے پر رکھ کر قابو کیا اور پھر مشین گن کا پورا برسٹ اس پر خالی کردیا۔

شبیر شریف نے 4 سے 6 دسمبر تک مسلسل دشمن کے کئی حملے ناکام بنائے، میجر شبیر شریف نے 6 دسمبر کو دشمن کے فضائی تعاون اور ٹینکوں سے کیے گئے بڑے حملےکو ناکام بناتے ہوئے اپنے سینے پر وار سہا اور وطن کی راہ میں جام شہادت نوش کیا۔

ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں انھیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نواز گیا۔  انھیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے والی واحد شخصیت ہیں۔

  میجر شبیر شریف کے چھوٹے بھائی جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالار کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ جبکہ ان کے قریبی عزیز میجر عزیز بھٹی نے 1965ء کی جنگ میں دلیری کی بے مثال داستان رقم کرکے نشان حیدر حاصل کیا تھا۔

ٹیکنالوجی

خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، وزیر آئی ٹی

شزہ فاطمہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، وزیر  آئی  ٹی

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور معیشت میں انقلاب لانے کیلئے قومی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کرے گی۔

 شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وفد نے وزیر مملکت  شزہ فاطمہ خواجہ سے انکے دفتر میں ملاقات بھی کی میٹنگ میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت اور ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

شزہ فاطمہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے شزہ فاطمہ نے نوٹ کیا کہ ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی کی ترقی ایک مثبت قدم ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا، وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا  مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے   عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کے خلاف عبوری حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر وزیر قانون نے کہا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں حکمِ امتناع احتراز برتا جانا چاہیے تھا، حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت پانچ رکنی لارجر بینچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا اور بہت مناسب ہوتا کہ اگر لارجر بینچ ہی عبوری حکم نامہ جاری کرتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے، آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے ایک اور حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا، امید ہے حتمی فیصلےمیں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر پنجاب کی  سعودی عرب میں موجودگی کے باعث سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  کی  سعودی عرب میں موجودگی کے  باعث سلیم حیدر کی  تقریب حلف برداری ملتوی

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری دوسری بار ملتوی  کردی گئی ۔

رہنماپیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ نامزدگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہونی تھی اب 10مئی کو ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll