جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس لے لیا ، سماعت آج ہی ہو گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس  پر ازخود نوٹس لے لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی مین 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ کیس کی سماعت  دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور اطلاعات کے سیکرٹریز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں  ،  ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی اور پی ایف یو جے کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل  سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نامور صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا تھا۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی،انسداد بدعنوانی کمیشن ملائیشیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے 2 بیٹوں کے خلاف  انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) کے چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں تقریبا 100سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ حکم پنامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد دیا گیا تھا۔

چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ان کے 2 بیٹوں مرجان اور مخزنی کی تحقیقات کے بعد ہو رہی ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے ان کے 2 بیٹوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھانوے سالہ مہاتیر محمد کو موجودہ وزیر اعظم انور ابراہیم کا ناقد سمجھا جاتا ہے، جو 2022 میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے پر اقتدار میں آئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll