پاکستان
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کا حکم
انسداد سموگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

پاکستان
گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا
الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،میرا آفس انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے گا،خط

گورنر پنجاب نے الیکشن کوکوئی تاریخ نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو خط لکھ دیا۔
گورنر پنجاب نے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے،ملکی اقتصادی اور سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،میرا آفس انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے گورنرز کو دوبارہ خط لکھے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو خط لکھے۔
خط میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر اب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی،اسی طرح خیبر پختوا نخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی لیکن اس اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔
خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرز کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنرز کو خط لکھے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ عام انتخاب کے لئے پنجاب میں 9 اپریل سے 13 اپریل کی تاریخ مقرر کی جائے،اسی طرح گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو بھیجے گئے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کے لئے 15 سے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کریں،
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا کہ آئین کے تحت گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے۔
تجارت
تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ
لاہور: ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارے کے لیے کرایے کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
پاکستان
پشاور سانحہ، ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے:آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری
پشاور سانحہ کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پشاور سانحہ کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے،میرے بچوں کو احتجاج پر اکسانا ہماری تکالیف میں اضافہ کررہاہے، 3دن میں صرف 3گھنٹے سویا ہوں، پشاور دھماکے کے بعدافسران سمیت ہم سب غمزدہ ہیں۔
ہم نے وردی پہنی ہے لیکن ہم بھی انسان ہیں،میں کوتاہی کا ذمہ دار اہلکاروں کو نہیں بلکہ خود کو سمجھتا ہوں، یہ جنگ خون کی جنگ ہے، محافظ ہی تحفظ کی بات کریں تو کیسے چلے گا؟
ہم دہشتگردوں کے نیٹ روک کے قریب ہیں، حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا چہرے پر ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
-
تجارت ایک دن پہلے
ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت ؟
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ آج تیز
-
کھیل ایک دن پہلے
پی ایس ایل سیزن 8 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری