اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے، تمام سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔جبکہ سرکاری دفاتر جمعہ کے روز صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا اور چودہ اپریل کو رمضان کو پہلا روزہ ہو گا۔
چنددن قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے رمضان المبارک کے بارے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں ، گائیڈ لائنز مساجد، امام بارگاہوں میں نماز، تراویح کیلئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق صحن والی مساجد، امام بارگاہ میں نماز ہال میں ادا نہیں ہو گی، تراویح کا اہتمام مساجد، امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے، شہری سڑکوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں، مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہو گی۔
این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے مسجد، امام بارگاہ آئیں، نمازی وضو کرتے وقت صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں، مساجد، امام بارگاہوں میں قالین، دریاں نہیں بچھائی جائیں گی، مساجد، امام بارگاہوں میں نماز فرش پر ادا کی جائے گی، مساجد، امام بارگاہ کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے، شہری مسجد میں گھر سے جائے نماز ساتھ لانے کو ترجیح دیں۔
این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق 50 سال سے زائد العمر، بچوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے،فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے، نمازی حضرات ماسک پہن کر مسجد، امام بارگاہ آئیں، شہری مساجد، امام بارگاہوں میں مجمع لگانے سے گریز کریں، صف بندی کے دوران نمازیوں کے مابین 6 فٹ فاصلہ رکھا جائے،نمازیوں کی سہولت کیلئے صفوں میں فاصلہ رکھ کر نشانات لگائے جائیں۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ مساجد، امام بارگاہ انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیں، کورونا کی موجودہ صورتحال میں متعکفین گھر پر اعتکاف کریں، مساجد، امام بارگاہوں میں سحر و افطار کا اہتمام نہ کیا جائے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مساجد، امام بارگاہ انتظامیہ،خطیب انتظامیہ سے تعاون کریں، مساجد، امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو مشروط اجازت دی جا رہی ہے، مساجد ،امام بارگاہ کو اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے، ایس او پیز پر عدم عملدرآمد، کیسز بڑھنے پر پالیسی پر نظر ثانی ہو گی، حکومت شدید متاثرہ علاقوں کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی مجاز ہے۔

انڈر18 ہاکی ایشیا کپ،جاپان نےپاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 7 گھنٹے قبل

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- 3 گھنٹے قبل

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کی ایک اورملک میں دراندازی، میانمار میں اسرائیلی ڈرونز سے حملے کردیے
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 8 گھنٹے قبل

26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی نے 5 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 9 گھنٹے قبل