اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے کہ حکومت عید کے بعد تمام شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے یہ اعلان بدھ کے روز لگاتار دوسرے دن ملک میں کورونا وائرس سے 100 سے زیادہ اموات کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے ، جس میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
رواں ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ان کے گھروں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے آئندہ پانچ سے چھ ہفتوں کو پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے لئے اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک نجی شعبے کے 14000 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، جبکہ چین اس وقت پاکستان میں ویکسی نیشن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسائینو ویکسین بھی عید کے بعد ملک میں دستیاب ہوگی۔
اسد عمر نے نے بتایا کہ عید کے بعد ، ہم روزانہ1لاکھ 25ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ ہے جو باعث تشویش ہے۔وفاقی وزیر اس عمر نے اس بات پر زور دیا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ذریعےکورونا کیسز کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار124تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ5 ہزار229 ہوگئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد66ہزار994ہےاور6لاکھ 23ہزار399افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار793 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار520، خیبر پختونخوا 2 ہزار519، اسلام آباد 591، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 386 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد63ہزار499، خیبرپختونخوا94ہزار880، پنجاب 2 لاکھ 40 ہزار584، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار612، بلوچستان 19 ہزار999، آزاد کشمیر 13 ہزار873اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار10افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 16 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 13 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 19 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago






