اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ اختتام پزیر ہو گئیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ اختتام پزیر ہو گئیں ، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر کموڈور علی نعیم ظہور، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مصحف تھے۔پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی کی بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت۔
ائیر کموڈور علی نعیم نے کہا کہ عسکری مشق ایسز میٹ نے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ہم دوست اور اتحادی ہونے کے ناطے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ موجودہ کووڈ 19 صورتحال کے باوجود کامیاب عسکری مشقوں کے انعقاد پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی ائیر اتاشی کرنل والن ڈیوڈ کی مشقوں کی کامیاب تکمیل پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دی۔ ایسز میٹ 1-2021 مشقوں میں پاک فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ نے بھرپور گرمجوشی سے حصہ لیا۔ مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago






