جی این این سوشل

پاکستان

فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ جوابدہ فریال تالپور نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، نااہلی کے لیے مواد اور ٹھوس ثبوت دینا ہوتا ہے۔

 فریال تالپور نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
 
 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نے درخواست دائر کی تھی۔

جرم

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی  کارروائی،  کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ضبط

کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء  کی  مالیت 32 ملین روپے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی  کارروائی،  کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ضبط

لاہورائیر پورٹ  پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹ، لاہور کے مطابق، کلکٹر طیبہ کیانی کی جانب سے خفیہ اطلاع کی وجہ سے ایئر بلیو کی پرواز PA-417 کے ذریعے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کو روک کر تلاشی لی گئی۔

باڈی کی تفصیلی تلاشی پرکسٹمز حکام نے 1,628 گرام (تقریباً 130.2 تولہ) سونے کے زیورات، چھ ہیرے اور پانچ سام سنگ موبائل فون برآمد کرتے ہوئے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم نے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ اور موبائل فونز زیر تن کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے۔،جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء  کی  مالیت 32 ملین روپے ہے۔ پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  اب اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، زیلنسکی

روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا،زیلنسکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی   کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس کی جارحیت کو ابھی نہ روکا گیا تو یہ جنگ دیگر مغربی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کی جانب سے امریکی لانگ رینج اور برطانوی شیڈو میزائل روس کی سر زمین پر داغے تھے جس کے ردعمل میں روس نے یوکرین پر میزائل سے حملہ کیا تھا،جس کے متعلق یوکرین نے دعوی کیا کہ روس کی جانب سے مارا جانا والا میزائل   بین البراعظمی میزائل ہے، تا ہم روس کی جانب سے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔

تاہم روس نے آج  پھر یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے،جس کے متعلق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صنعتی کمپلیکس میں یوکرین اپنا بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا۔

یوکرینی فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپر سونک ہتھیارنصب ہوتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور  لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔

جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔

جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll