پاکستان
توشہ خانہ کیس سماعت کیلئے مقرر، عمران خان ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنایا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل 9 جنوری کو شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پرفوجداری کارروائی کی درخواست دائرکی تھی۔
دنیا
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق
عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے

بغداد: عراق کے علاقے اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوران کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارتکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتا ل میں منتقل کرا دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے۔
تجارت
ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی اضافہ
گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1276 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.28 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1250، راولپنڈی 1223، گجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1280، لاہور 1370، فیصل آباد 1285، سرگودھا 1280، ملتان 1290، بہاولپور 1333، پشاور 1234 اور بنوں میں 1210 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔
تجارت
وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ہمراہ چین روانہ
متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت کی خصوصی دعوت پر عالمی تجارتی تنظیم کے وزارتی اجلاس میں وزیرتجارت آن لائن شرکت کریں گے

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے ۔ وفد کے دورے میں شامل شعبوں میں زرعی، الیکٹرک وہیکلز، ماربل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، گھریلو آلات، شیشہ، کیمیکل اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔
پاکستان کے کاروباری شعبے کی نمائندگی کرنے والا یہ وفد تجارت اور سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی تشکیل کے لیے چین میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ سرکاری دورے کے موقع پر، وفد کے ارکان کے لیے بی ٹوبی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستانی وفد کے بیجنگ میں چینی وزارت تجارت، مختلف مصنوعات کی ایسوسی ایشنز، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں۔وفد کے اراکین سرکاری فوڈ پروسیسنگ ہولڈنگ کمپنی کوفکو کے سی ای او سے بھی ملاقات کریں گے۔ ویفانگ اسٹیل گروپ کا ایک وفد بھی وزیرتجارت سے ملاقات کرے گا۔ کمپنی ایگریٹیک، فوڈ پروسیسنگ، کھاد اور خوردنی تیل میں مہارت رکھتی ہے۔ وفد بیجنگ کے قریب ٹیکنالوجی کے بڑے مرکز زونگ گوان کون کا بھی دورہ کرے گا جسے چین کی سیلیکون ویلی بھی کہا جاتا ہے۔
وزیر چینگڈو سینچری انٹینڈنگ انویسٹمنٹ مینجمنٹ کی انتظامیہ سے ملاقات کرنے والے ہیں جو ایک جامع صنعتی سرمایہ کاری مینجمنٹ کارپوریشن ہے۔ سینٹینکو نے گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیر بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر میں بھی شرکت کریں گے جس میں ایک سو سے زائد چینی کاروباری اداروں کی شرکت کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت کی خصوصی دعوت پر عالمی تجارتی تنظیم کے وزارتی اجلاس میں وزیرتجارت آن لائن شرکت کریں گے.
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوئی ناردرن ، سی این جی اسٹیشن کیلئے گیس بحال کر دی
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
خلیج تعاون کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
-
جرم 2 دن پہلے
امریکا، نیواڈا یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ، حملہ آور بھی مارا گیا
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا