جی این این سوشل

جرم

جنگل میں غیر ملکی بچے کی لاش برآمد

اسلام آباد: جنگل میں غیر ملکی بچے کی لاش برآمدہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنگل میں غیر ملکی بچے کی لاش برآمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ہے، زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے

پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گھڑیال پہنچیں،مریم نواز گھڑیال ہیلی پیڈ سے سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچی۔

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا

رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔

مظاہرین کو پمز اہسپتال کے پاس تک دھکیل دیا گیا،رینجرز کی بھاری نفری مظاہرین کو پیچھے بھگانے میں مصروف عمل،بسوں پر مشتمل پنجاب پولیس کی اضافی نفری ڈی چوک پہنچا دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس  کی کمی

100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس  کی کمی

کارباری ہفتے کے دوسرے روز  منگل کو کاروبار کے اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے کئی روز سے بلند کی سطح کو چھو رہی تھی۔

آج صبح کاروبارکے شروع میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مگر  بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں  ہونے والی بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔

جبکہ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2 ہزار 909 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 171 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 200 کی سطح پر دیکھا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll