جی این این سوشل

پاکستان

انتخابات کرانا ہمارا کام نہیں تاہم ہم تیار ہیں، کامیابی ملے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہمارا کام نہیں تاہم انتخابات جب بھی ہوں اس کے لیے ہم تیار ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انتخابات کرانا ہمارا کام نہیں تاہم ہم تیار ہیں، کامیابی ملے گی، اسحاق ڈار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر موجودہ سیاسی صورتحال دیکھ رہا ہوں جبکہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور آصف زرداری چودھری شجاعت حسین سے ملنے گئے تھے۔

انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90 روز کے اندر انتخابات ہو سکتے ہیں اور حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں تاہم آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے جس کے لیے حکومت فنڈز جاری کر چکی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں اور امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی۔ چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے اور انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا تو ہم بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے صاف صاف بتا دیا کہ جنرل باجوہ پر بات کریں گے تو ہم جواب دیں گے۔ جمعے میں 3 روز باقی اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوان صدر کا دورہ کیا اور جب صدرعارف علوی سے ملاقات ہو تو باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی میڈیکل کلیئرنس سے مشروط ہے۔ 40 ماہ کی اقتصادی تباہی کو 5 سے 6 ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے تاہم پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو گفتگو میں محتاط رہنے کی ہدایتکرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل تجزیہ کار بن کر کافی باتیں کہتے ہیں جو نہیں ہونی چاہیئیں۔ میں کسی کی بات کا جواب نہیں دیتا۔

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پاکستان پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان پیپلزپارٹی  کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

 پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔

عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔

وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll