Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بالائی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز سے آگاہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 15th 2025, 9:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین نے تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بالائی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں میں رابطے کو مربوط کرنے اور تیزی سے امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کو خیمے، ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری امدادی سامان ترجیحی بنیادوں پر ٹرکوں کے ذریعے روانہ کیا جائے، تاکہ متاثرین کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیراعظم نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے مقامی افراد اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 12 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 12 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 12 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 7 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement