سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی اور سرمد علی کو بھی 23 مارچ کو سول ایوارڈ تفویض کیا جائے گا


سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومتی شخصیات کو سول ایوارڈ دیے جانے اور یومِ آزادی کے سرکاری اشتہار میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر شامل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کی، جنہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سینیٹ اراکین کو 14 اگست اور 23 مارچ کے موقع پر سول ایوارڈز دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار، محسن نقوی، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، فیصل سبزاوری، شیری رحمان، سینیٹر بشریٰ انجم اور احد چیمہ ان شخصیات میں شامل ہیں جنہیں سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی اور سرمد علی کو بھی 23 مارچ کو سول ایوارڈ تفویض کیا جائے گا۔
تاہم، اس اعلان پر اپوزیشن اراکین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوال اٹھایا کہ ان ایوارڈز کی تقسیم کا معیار اور بنیاد کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کا مسئلہ مؤثر انداز میں اٹھایا اور اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا، اس کے باوجود انہیں کیوں نظرانداز کیا گیا؟
فیصل جاوید نے یومِ آزادی کے سرکاری اشتہار پر بھی شدید تنقید کی اور کہا، "اشتہار میں پورے خاندان کی تصاویر شامل تھیں، مگر بانی پاکستان قائداعظم کی تصویر غائب تھی، جو کہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔"
انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین سینیٹ اس معاملے پر وضاحت طلب کریں، کیونکہ یہ اشتہار عوام کے ٹیکس سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ایسی غفلت ناقابل قبول ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 15 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 12 گھنٹے قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 14 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 10 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 12 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 14 گھنٹے قبل