پیٹرول کی قیمت میں اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے،ذرائع


ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ جس کے پیش نظر 16 اگست سے آئندہ 15 دن کے لیے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے ہائی اسپیڈ ڈیزل( HSD)کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 274 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 اگست کو حتمی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گی جس کے بعد وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے اگلے 15 دن کے لیے قیمتوں کا با ضابطہ اعلان کیا جا ئے گا۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں اس سال اور آئندہ سال تیل کی اضافی مقدار میں اضافہ متوقع قرار دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کے فیوچرز دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں اور 62.7 ڈالر فی بیرل تک گر گئے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 40 منٹ قبل









