سکّے کے اگلے رخ پر وسط میں ابھرتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں والا ستارہ موجود ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی سمت ہے


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جشنِ معرکۂ حق اور یومِ آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکّہ جاری کر دیا ہے۔
یہ سکّہ وفاقی حکومت کی منظوری سے مسلح افواج کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
اس سکّے کا وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہے۔ اس کی تیاری میں 79 فیصد تانبہ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے۔
سکّے کے اگلے رخ پر وسط میں ابھرتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں والا ستارہ موجود ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی سمت ہے۔
ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کندہ ہے۔
چاند کے نیچے اور دو خمیدہ گندم کی بالیوں کے اوپر "2025" کا سال عددی صورت میں درج ہے۔
ستارے اور ہلال کے دائیں جانب "75" اور بائیں جانب اردو رسم الخط میں "روپیہ" تحریر ہے۔
سکّے کے پچھلے رخ کے وسط میں اردو میں "معرکۂ حق" اور نیچے عددی صورت میں "2025" درج ہے۔
بالائی کنارے پر اردو میں "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے الفاظ رقم ہیں۔
سکّے کے دائیں اور بائیں اطراف میں دو لڑاکا طیارے، ایک بحری جہاز اور ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم ابھار کی شکل میں نمایاں ہیں، جو قومی دفاعی صلاحیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ یادگاری سکّہ 15 اگست 2025 سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر میں ایکسچینج کاؤنٹرز پر دستیاب ہوگا۔

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 8 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 7 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 8 hours ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 7 hours ago



.webp&w=3840&q=75)




.jpg&w=3840&q=75)
