Advertisement
پاکستان

چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

حکومتِ پاکستان نے CSOC کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 15th 2025, 9:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

چین کے شہر ووہان میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز "پی این ایس ایم مانگرو" (PNS-M MANGRO) کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ کے شوانگلیو بیس میں منعقد کی گئی، جہاں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹ-2) وائس ایڈمرل عبدالصمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عبدالصمد نے موجودہ جیو اسٹریٹیجک حالات کے تناظر میں میرٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی ایک محفوظ اور مستحکم سمندری ماحول کو یقینی بنانے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

وائس ایڈمرل نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہیں، جو نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کریں گی بلکہ خطے میں طاقت کے توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی محنت اور پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی بروقت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک چین دیرینہ اور اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے CSOC کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں ، جبکہ چار آبدوزیں پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تیار کی جائیں گی۔

تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ اور CSOC کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 11 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 6 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 11 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement