پاکستان
عمران خان عقلمند آدمی ہیں، مشورے کی ضرورت نہیں، چودھری شجاعت حسین
گجرات: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان عقلمندی آدمی ہیں انہیں مشورے کی ضرورت نہیں۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے جبکہ گزشتہ روز شہباز شریف اور آصف زرداری سے ملاقات اچھی رہی۔
انہوں نے کہا کہ میرے وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطے ہیں لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے نہیں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے اور کچھ بچانے پر لگے ہوئے ہیں۔ اگلے 3 سے 4 روز تک سیاسی ملاقاتیں اور رابطے جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عقلمند آدمی ہیں اور انہیں مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
علاقائی
کرم : جھڑپوں سے مزید 5 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی
پولیس حکام کے مطابق 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود 8 روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پولیس حکام کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ جھڑپوں میں اب تک 55 افراد جاں بحق اور 149 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔
علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ فریقن کے درمیان فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہنگو، اورکزئی اور کوہاٹ سے مشران کا جرگہ مذاکرات کے لیے پاراچنار پہنچ رہا ہے، فریقین فائر بندی پر راضی ہیں، فائر بندی پر مکمل عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرم میں کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
پاکستان
پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔
بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
علاقائی
لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے
این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن میں ایک اور ہائی پاور آٹوٹرانسفامرنصب، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی ۔
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور (28 نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں دوسرے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-2) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا، مذکورہ آٹو ٹرانسفارمر کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ- 1 کا حصہ تھا۔
منصوبے کی تکمیل سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہورسے بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے لاہوراور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔بجلی کی فراہمی میں بہتری اور ترسیلی نظام میں مسائل کے خاتمے سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟