Advertisement
پاکستان

پاک بحریہ نے مینگرووز اگاو مہم 2021 کا آغاز کر دیا

کراچی : پاک بحریہ نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مینگرووز کے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے پورٹ بن قاسم کے علاقے میں تیمرکا پودا لگا کر پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کا افتتاح کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 10th 2021, 8:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

مینگرووز ساحلی ماحولیاتی نظام ، سمندری کٹاو کی روک تھام اور آبی حیات کے بچاو کے لئے ناگزیر ہیں۔ میری ٹائم ڈومین کا ایک اہم شراکت دارہونے کے ناطے اور آبی حیات کے لئے مینگرووز کی اہمیت کے پیش نظر پاک بحریہ نے ساحل کے ساتھ ساتھ مینگرووز کے جنگلات کی ازسرنو بحالی کے لئے اس ضمن میں اہم قدم اٹھایا ہے۔ آلودگی کے خاتمے ، ساحلی کٹاؤ کا مقابلہ کرنے اور ساحلی عوام کو معاشی ترقی کے متعدد مواقع فراہم کرنے میں مینگرووز کے جنگلات کی ایک خاص اہمیت ہے اور اس کی افزائش پاک بحریہ کے ماحول بچاو پروگرام کا ایک اہم جزو ہے جس کے تحت پاک بحریہ نے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر محکمہ جنگلات سندھ اور بلوچستان کے اشتراک سے شاہ بندر سے جیوانی تک ستر لاکھ سے زیادہ مینگروز کے پودے اُگائے ہیں۔                      

اس موقع پر ، پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مینگروز کے جنگلات کی بقا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ مینگرووز کے وسیع و عریض علاقے پر محیط جنگلات غیر معمولی حد تک کم ہو چکے ہیں جس کے پیچھے سمندری کٹاو، تازہ پانی کی فراہمی میں کمی، سمندری آلودگی، اور مینگروز کی غیر قانونی کٹائی جیسے عوامل کارفرما ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کے مینگروز کے نئے جنگلات اُگانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں سرسبز و شاداب ساحلی پٹی کے لئے پاک بحریہ کی مینگروز اگاؤ مہم کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور ڈالا کے مینگروز لگاؤ مہم کے لئے مشترکہ کاوشوں سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ ماحول کو بہتر بنانے، سیلابوں سے نمٹنے،  روزگار کی فراہمی، فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے، ماجولیاتی تبدیلی کے اثرات اور سطح سمندرمیں اضافے کو کم کرنے سے ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

کرونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث مینگرووز اگاؤ مہم کی افتتاحی تقریب میں سندھ اور بلوچستان کے محکمہ جنگلات  اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے نمائندوں نے محدود تعداد میں شرکت کی۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 17 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 13 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 13 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 9 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement