کراچی : پاک بحریہ نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مینگرووز کے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے پورٹ بن قاسم کے علاقے میں تیمرکا پودا لگا کر پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کا افتتاح کیا۔

مینگرووز ساحلی ماحولیاتی نظام ، سمندری کٹاو کی روک تھام اور آبی حیات کے بچاو کے لئے ناگزیر ہیں۔ میری ٹائم ڈومین کا ایک اہم شراکت دارہونے کے ناطے اور آبی حیات کے لئے مینگرووز کی اہمیت کے پیش نظر پاک بحریہ نے ساحل کے ساتھ ساتھ مینگرووز کے جنگلات کی ازسرنو بحالی کے لئے اس ضمن میں اہم قدم اٹھایا ہے۔ آلودگی کے خاتمے ، ساحلی کٹاؤ کا مقابلہ کرنے اور ساحلی عوام کو معاشی ترقی کے متعدد مواقع فراہم کرنے میں مینگرووز کے جنگلات کی ایک خاص اہمیت ہے اور اس کی افزائش پاک بحریہ کے ماحول بچاو پروگرام کا ایک اہم جزو ہے جس کے تحت پاک بحریہ نے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر محکمہ جنگلات سندھ اور بلوچستان کے اشتراک سے شاہ بندر سے جیوانی تک ستر لاکھ سے زیادہ مینگروز کے پودے اُگائے ہیں۔
اس موقع پر ، پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مینگروز کے جنگلات کی بقا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ مینگرووز کے وسیع و عریض علاقے پر محیط جنگلات غیر معمولی حد تک کم ہو چکے ہیں جس کے پیچھے سمندری کٹاو، تازہ پانی کی فراہمی میں کمی، سمندری آلودگی، اور مینگروز کی غیر قانونی کٹائی جیسے عوامل کارفرما ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کے مینگروز کے نئے جنگلات اُگانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں سرسبز و شاداب ساحلی پٹی کے لئے پاک بحریہ کی مینگروز اگاؤ مہم کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور ڈالا کے مینگروز لگاؤ مہم کے لئے مشترکہ کاوشوں سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ ماحول کو بہتر بنانے، سیلابوں سے نمٹنے، روزگار کی فراہمی، فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے، ماجولیاتی تبدیلی کے اثرات اور سطح سمندرمیں اضافے کو کم کرنے سے ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
کرونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث مینگرووز اگاؤ مہم کی افتتاحی تقریب میں سندھ اور بلوچستان کے محکمہ جنگلات اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے نمائندوں نے محدود تعداد میں شرکت کی۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
- 11 minutes ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 12 hours ago
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
- an hour ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 3 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 11 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
- an hour ago

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 3 hours ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 14 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 14 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
- 7 minutes ago

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل
- 25 minutes ago