کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن ملکی معیشت درست سمت پر جارہی ہے، عمران خان کے لئے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ہے صرف مہنگائی چیلنج ہے۔ عمران خان 5سال بھی پورے کرے گا ۔نوازشریف پاکستان آنے کی خواہش کریں ، چوبیس گھنٹے میں سفری دستاویز جاری کروں گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن ٹھس ہوگئی ہے۔ مولانافضل الرحمان کو کہاتھا کہ بچوں کے ہاتھ میں نہ کھیلو ،اس ساری گیم میںمولانافضل الرحمان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ،انہوں نے کہا کہ میںعمران خان کےخلاف کوئی سازش کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا ۔ عمران خان اگلے الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کرےگا ۔
انہوں نے کہا اگر ضیا الحق حکمران نہ ہوتے تو ن لیگ نہ ہوتی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان شدید اختلافات کے متعلق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مثبت سوچ رکھنے والی پارٹی ہے، مسلم لیگ (ن) خود اپنے لئے بحران پیدا کر رہی ہے، اس نے عظیم افواج کے خلاف جو زبان استعمال کی اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، پیپلز پارٹی سمجھدار جماعت ہے اور آصف زرداری تاش چھاتی سے لگا کر کھیل رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا چینی اسکینڈل پر 10لوگ گرفتار ہوئے،31ملوں کو نوٹس بھیجے گئے۔ 57اکاؤنٹ منجمدکئے ان میں19بے نامی اکاﺅنٹ بھی شامل ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جہانگیر ترین کو تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا اور عدالتیں آزاد ہیں۔انہوںنے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے سے کہا کہ رمضان میں ہم پورا پیکیج بنا رہے ہیں، وہ لوگ جو ایف آئی اے میں سالہا سال سے بیٹھے ہوئے ہیں انہیں اگلے 15 روز میں تبدیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ'ایف آئی اے میں تنخواہوں کی وجہ سے بڑی کشش ہے، ہر افسر یہیں آنا چاہتا ہے، ایف آئی اے میں تبادلے کے لیلئے جتنا دباو¿ مجھ پر ہے شاید کسی وزیر پر نہیں رہا ہوگا۔ دیگر شعبوں کی دیگر ایف آئی اے میں بہتری لائیں گے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، ہم افغانستان میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہمارے امریکا اور چین سے اچھے تعلقات ہیں۔حکومتی کامیابیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گر گئی ہے، گھر بن رہے ہیں، غریب طبقے کو مکانات کی فراہمی شروع کردی گئی، اسلام آباد میں 4 ہزار فلیٹ کا افتتاح کیا ہے ملک کی معیشت چلنا شروع ہو گئی۔ رمضان پیکج ایک دو روز میں آ جائے گا۔ ایک لاکھ یومیہ نادرا کے کارڈ بن رہے ہیں ایف آئی اے میں بھی مزید بہتری لائیں گے۔پاسپورٹ 10سال کا کردیا،فیس بھی کم کردی، جون تک ای پاسپورٹ پاکستان میں شروع ہوجائیگا،،وزیر داخلہ نے کہامیں نے کسی کو ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 9 hours ago

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 10 hours ago

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 11 hours ago

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 9 hours ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار
- 41 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 13 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 13 hours ago

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 12 hours ago

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 14 hours ago

بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 32 minutes ago

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 24 minutes ago

قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو
- 6 minutes ago