جی این این سوشل

پاکستان

بارودی سرنگ دھماکا، 1 افسر سمیت 4 فوجی جوان شہید

بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکا، 1 افسر سمیت 4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بارودی سرنگ دھماکا، 1 افسر سمیت 4 فوجی جوان شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ میں دھماکے سے 1 افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس میں ایک افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن، خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےپاکستان کو 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

رقم موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےپاکستان کو 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالرکی آمد سے رواں ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

 ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

میر پور خاص کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے ڈاکٹر شاہ نواز بھٹؤ کے  قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی میر پور خاص جاوید جسکانی اور سابق ایس ایس پی اسد علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے دونوں کی جانب سے دائر کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کے اہل خانہ کے وکیل، بیرسٹر اسد اللہ شاہ راشدی اور اظہر آرائیں  عدالت میں پیش ہوئے اور  بتایا کہ ایف آئی اے کے حکام اس قدر نا اہل ہیں کہ وہ ابھی تک مطلوبہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزمان کے موبائل فونز تک برآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت ڈاکٹر شاہ نواز کے خاندان کی جانب سے پیش ہونے والے  وکلا نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے جمع کرائی جانے والی ابتدائی رپورٹ اور پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے اس کیس کی ’جوڈیشل انکوائری‘  کا مطالبہ کیا، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

ایف آئی اے کے افسران نے اپنے دلائل دیتے ہوئے  عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مزید تفتیش کے لیے مہلت دی جائے، جس پر  عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی ارب پتی پرسرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام، اڈانی عالمی احتساب کی زد میں

امریکہ میں گوتم اڈانی پر فرد جرم مستقبل میں دیگر ممالک میں مختلف متنازعہ سودوں کے لیے ایک پریشان کن عنصر بن سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی ارب پتی پرسرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام،  اڈانی عالمی احتساب کی زد میں

بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکی الزامات کے تحت سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے اور بھارتی حکام کو رشوت دینے کا الزام ہے۔

یہ انکشافات مودی کے گجرات دور کی اقربا پروری کو ظاہر کرتے ہیں، جس نے اڈانی کی دھوکہ دہی کی سلطنت کو پروان چڑھایا۔

اڈانی پر سولر کنٹریکٹس کے لیے 250 ملین ڈالر رشوت دینے کا الزام ہے۔ مودی کی بی جے پی اس بدعنوانی میں شریک نظر آتی ہے، جو بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور عالمی سطح پر بدعنوانی کو فروغ دے رہی ہے۔امریکہ میں گوتم اڈانی اور اس کے گروپ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں پر فرد جرم مستقبل میں کینیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا وغیرہ سمیت دیگر ممالک میں مختلف متنازعہ سودوں کے لیے ایک پریشان کن عنصر بن سکتا ہے۔

کینیا کے صدر ولیم رٹو نے امریکی مقدمے کے بعد اڈانی گروپ کے کئی مجوزہ معاہدے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔سری لنکا کے ماہرین، بشمول نیشان ڈی میل، نے اڈانی پاور پروجیکٹ پر اپنی حکومت کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی اور رشوت کے الزامات لگے ہیں۔

ڈھاکہ کی اعلیٰ عدالت نے اڈانی گروپ کے 1600 میگاواٹ بجلی کے معاہدے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس سے اڈانی گروپ بنگلہ دیش کو بجلی برآمد کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ اڈانی کے خلاف فوجداری کارروائیاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔اڈانی اور بنگلہ دیش حکومت کے درمیان یہ توانائی معاہدہ پہلے ہی متنازع تھا کیونکہ یہ کسی بھی قانونی ٹینڈر کے بغیر کیا گیا تھا۔ عبوری حکومت نے اس پر مذاکرات جاری رکھے تھے، لیکن امریکی الزامات کے بعد یہ مذاکرات مزید متاثر ہو سکتے ہیں۔

مودی کی مسلسل حمایت نے اڈانی کو بھارت کے ہوائی اڈوں سے لے کر افریقہ اور جنوبی ایشیا تک متنازعہ معاہدے کرنے کا موقع دیا ہے، جس سے بھارت کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔اڈانی پر بیرون ملک رشوت اور دھوکہ دہی کے الزامات مودی حکومت کی بدعنوان پالیسیوں کو ظاہر کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے اور کارپوریٹ لالچ بڑھ رہا ہے۔

اڈانی کے جرائم کے اثرات، جیسے جعلی سرمایہ کاری کے دعوے اور چھپے ہوئے اقدامات، ظاہر کرتے ہیں کہ مودی کی حکومت نے بھارت کو دھوکہ دہی کرنے والوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے۔

اڈانی کے رشوت کے مقدمات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد، غیر ملکی سرمایہ کار مودی حکومت کے تحت بھارت کی معیشتی ساکھ پر سوال اٹھا رہے ہیں، جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll