جی این این سوشل

پاکستان

سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے،صدر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے،صدر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 


صدر مملکت عارف علوی نے سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی سینیٹ میں مبینہ مدد سےمتعلق ان سے منسوب بیان کا نوٹس لے لیا۔

صدر مملکت عارف علوی نےالیکشن میں جنرل باجوہ کی مدد سے متعلق خبرکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق کے حوالے سے نقل کیا گیا.

صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔

سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کی مدد کرنے سے متعلق بیان صدر مملکت عارف علوی سے منسوب کیا گیا۔جنگ اخبار نےایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی۔

 

پاکستان

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھیج دی گئی۔

بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا،نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی تا ہم کامیابی نہ مل سکی۔

آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری،نیب پولیس کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پاکستان پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان پیپلزپارٹی  کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

 پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم  پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کمندو  مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی  ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور  رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll