عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ ، عمر سرفراز چیمہ نے بڑا دعویٰ کر دیا
مشیر داخلہ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پرحملے کے وقت ایک سے زائد شوٹرز موجود تھے، حملہ کرنے والے ملزم کو باقاعدہ تربیت دی گئی تھی ۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا ملزم نوید تربیت یافتہ حملہ آور ہے اور عمران خان پر حملے کے وقت ایک سے زیادہ شوٹر موجود تھے، کتنے حملہ آور موجود تھے تحقیقات میں جلد سامنے آ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ سے سامنے آگیا کہ جو ملزم کہتا رہا اس میں سچائی نہیں، اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہو چکا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت عمران خان پر حملہ کیا گیا،
پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق ملزم نے کچھ جھوٹ بولے، ملزم سے پوچھا گیا کہ آپ نے تربیت حاصل کی تو ٹیسٹ میں ریٹنگ مائنس میں تھی۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ لانگ مارچ روکنے کے لیے ہمیں دھمکیاں دی گئیں، حکومت کی طرف سے عمران خان پر حملے کی مذمت نہیں کی گئی،
ن لیگ کے رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی سے تعاون کیا جائے۔مشیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی پتا چلا ہے کہ ملزم اکیلا نہیں تھا،
ملزم نوید لاہور سے روانہ ہوا اور پانچ روز بعد وزیرآباد پہنچا، معظم کس کی گولی کا نشانہ بنا تحقیقات ہونا باقی ہے لیکن ایک بات تحقیقات میں سامنے آچکی کہ عمران خان کے گارڈ کی گولی سے ہلاکت نہیں ہوئی، فارنزک ٹیسٹ میں سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ کلیئر ہو چکا ہے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 11 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 6 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 12 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 14 گھنٹے قبل








