جی این این سوشل

پاکستان

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی  پندرہویں برسی آج منائی جائے گی

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی  پندرہویں برسی آج منائی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی  پندرہویں برسی آج منائی جائے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی جیالوں کو برسی میں پہنچنے کیلئے کہہ دیا ،گڑھی خدا بخش میں بڑے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا۔ آج بڑا جلسہ ہوگا، پارٹی کے دیگر رہنما بھی لاڑکانہ پہنچ گئے،شمعیں روشن کر دی گئیں۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی شہادت کو 15سال بیت گئے ، برسی کی مرکزی تقریب کیلئے گڑھی خدا بخش میں پنڈال سجا دیاگیا ہے، آج بڑا جلسہ ہوگا ، پارٹی قائدین اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد لاڑکانہ پہنچ چکی ۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ  شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جیالے جمع ہوں گے۔

پییلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ خاندان شاید پیدا ہی شہادت کیلئے تھا ، صوبائی وزیر ناصر شاہ  کا کہنا تھا کہ بی بی شہید کی عظمت و ہمت کو سلام پیش کریں گے ۔

کھیل

دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر

احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر

فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔

دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا

رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔

مظاہرین کو پمز اہسپتال کے پاس تک دھکیل دیا گیا،رینجرز کی بھاری نفری مظاہرین کو پیچھے بھگانے میں مصروف عمل،بسوں پر مشتمل پنجاب پولیس کی اضافی نفری ڈی چوک پہنچا دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔

ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔

چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll