جی این این سوشل

پاکستان

تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے شہر بھر کے تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تھیٹر رات ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور  رات 10 بجے کے بعد کھلنے والے تھیٹرز کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس معطل کیے جائیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ تھیٹرز رات10 بجے بند کر دیے جائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے سب اقدامات کر رہے ہیں، بڑوں اور بچوں کا معاملہ ہے، سب کچھ شہریوں کے لیے کر رہے ہیں، اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے شہری بھی اپنا لائف اسٹائل بدلیں۔

جسٹس شاہد کریم نے لا افسر سے مکالمے میں  کہا کہ عدالت نے کمرشل ایریاز بند کرنے کا حکم دیا تھا اور آپ نے تھیٹر بھی بند کروانے شروع کردیے۔

 عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پاکستان

بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

ڈی چوک کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا۔

ڈی چوک کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ، زیرو پوائنٹ کے قریب مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے جواباً آنسو گیس کی شیلنگ کی، شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں۔

ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔ 

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشریٰ بی بی نے ماننے سے انکار کردیا۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، بانی چیئرمین نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا

 سپریم کورٹ  آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 6  دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے 6 دسمبر کو طلب کیے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا  اجلاس  5 نومبر کو طلب کیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسٹس امین الدین کی تقرری کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی۔

خیال  رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور کمیشن میں شامل اپوزیشن کے ارکان پارلیمان عمر ایوب اور شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس  کی کمی

100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس  کی کمی

کارباری ہفتے کے دوسرے روز  منگل کو کاروبار کے اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے کئی روز سے بلند کی سطح کو چھو رہی تھی۔

آج صبح کاروبارکے شروع میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مگر  بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں  ہونے والی بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔

جبکہ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2 ہزار 909 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 171 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 200 کی سطح پر دیکھا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll