جی این این سوشل

پاکستان

استعفوں کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی کے وفد نے کل آنے کا کہہ دیا

پی ٹی آئی نے ہی وفد کی شکل میں اسپیکر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

استعفوں کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی کے وفد نے کل آنے کا کہہ دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف استعفوں کی تصدیق کے لیے اپنے دفتر میں آگئے لیکن پی ٹی آئی کے وفد نے کل آنے کا کہہ دیا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے رابطہ کیا تھا.

عامر ڈوگر نے اپنی جماعت کے استعفوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کے لئے اسپیکر سے وقت مانگا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عامر ڈاگر کو ملاقات کے لئے 28 دسمبر کا وقت دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو استعفوں کی تصدیق کے لئے آج (28 دسمبر) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کرنی تھی لیکن وقت مقررہ پر وہ نہیں پہنا۔

اسپیکر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ وہ آج نہیں بلکہ اب کل آئیں گے۔

پاکستان

بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج

بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ  کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج

وزیرآباد  میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ  کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کی بدنامی اور برادر ملک کیلئے برا تاثر گیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ

ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں  کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایلون مسک کی دولت میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں ان کی مجموعی دولت 348 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں  کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،  جبکہ انکی کاریں بنانے والی  کمپنی ٹیسلا کےسٹاک مارکیٹ حصص میں اضافہ ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے، جبکہ ان کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ ( سابق نام ٹوئٹر) کے مالک بھی  ایلون مسک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 56 ہو گئی

سامنے آنے والے4  نئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2کا بلوچستان سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 56 ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4  نئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2کا بلوچستان سے ہے، مزید 4 کیسز کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے تھے،  پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان جبکہ ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔

 وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll