Advertisement
علاقائی

ڈسکہ این اے 75، پولنگ کا وقت مکمل، ووٹوں کی گنتی شروع

ڈسکہ : سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 10th 2021, 11:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  این اے 75 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد آج دوبارہ الیکشن کرایا جارہا ہے جس میں پی ٹی آئی کےعلی اسجدملہی اور (ن)لیگ کی نوشین افتخارمیں کانٹےکامقابلہ  متوقع ہے۔ حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ کل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ 14 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر بی کیٹیگری میں جبکہ 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔اے کیٹیگری کے 47 پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں.   حلقے میں سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 162 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 1 ہزار 48 جوان تعینات ہوں گے جبکہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں گی۔ ضمنی الیکشن کے باعث سیالکوٹ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس موقع پر لائسنس یافتہ یا بغیر لائسنس کے اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں نون لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہر شاہ حلقے سے کامیاب ہوئے تھے،جن کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔دوبارہ ضمنی انتخاب میں   پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی نے ان عام انتخابات میں 61 ہزار 727 ووٹ لیے تھے۔ ضمنی انتخاب میں نون لیگ نے افتخار الحسن کی صاحبزادی نوشین افتخار کو ٹکٹ دیا، جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار علی اسجد ملہی کو برقرار رکھا۔رواں سال 19 فروری کو 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج متنازع اور بدنظمی کے باعث   الیکشن کمیشن نے رزلٹ روک لیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75  ڈسکہ کے ضمنی  انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن   کرانے کا حکم دیا تھا۔   الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

Advertisement
سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ 

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ 

  • 14 hours ago
 نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

 نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • 13 hours ago
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

  • 11 hours ago
27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی

  • 12 hours ago
27  ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

  • 13 hours ago
27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا

  • 8 hours ago
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

  • 10 hours ago
27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور

  • 12 hours ago
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

  • 8 hours ago
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل

  • 14 hours ago
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج

  • 13 hours ago
وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل 

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل 

  • 11 hours ago
Advertisement