ڈسکہ : سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک تھا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد آج دوبارہ الیکشن کرایا جارہا ہے جس میں پی ٹی آئی کےعلی اسجدملہی اور (ن)لیگ کی نوشین افتخارمیں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ کل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ 14 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر بی کیٹیگری میں جبکہ 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔اے کیٹیگری کے 47 پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں. حلقے میں سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 162 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 1 ہزار 48 جوان تعینات ہوں گے جبکہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں گی۔ ضمنی الیکشن کے باعث سیالکوٹ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس موقع پر لائسنس یافتہ یا بغیر لائسنس کے اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں نون لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہر شاہ حلقے سے کامیاب ہوئے تھے،جن کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔دوبارہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی نے ان عام انتخابات میں 61 ہزار 727 ووٹ لیے تھے۔ ضمنی انتخاب میں نون لیگ نے افتخار الحسن کی صاحبزادی نوشین افتخار کو ٹکٹ دیا، جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار علی اسجد ملہی کو برقرار رکھا۔رواں سال 19 فروری کو 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج متنازع اور بدنظمی کے باعث الیکشن کمیشن نے رزلٹ روک لیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔
پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 5 hours ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 5 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 8 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 6 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 7 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 5 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 6 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 5 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 6 hours ago

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 3 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 7 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 7 hours ago