لاہور: بینکنگ اور سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پہلے سیشن عدالت پہنچے جہاں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سیشن عدالت کے جج حامدحسین نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے کل جہانگیر ترین اور علی ترین کو بلایا تھا، جہاں یہ دونوں پیش ہوئے تھے، لگ رہا ہے کہ ایف آئی اے انہیں دوبارہ طلب کرے گا۔
جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کورونا وائرس کے حالات سامنے ہیں، لہٰذا عدالت لمبی تاریخ دے۔عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی حاضری مکمل کی۔فاضل جج حامد حسین نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو کورٹ کے اختیار پر کوئی اعتراض تو نہیں؟ایف آئی اے کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، عدالت ملزمان کو انویسٹی گیشن جوائن کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت جج حامد حسین نے کہا کہ ایف آئی اے ہر ملزم کا کردار بتائے اور انویسٹی گیشن شفاف ہونی چاہیئے، تمام ملزمان ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل ہوں۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔
بعدازاں جہانگیر ترین بینکنگ کورٹ میں بھی پیش ہوئے جہاں بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی اور جہانگیر ترین کی درخواست ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔
جہانگیر ترین نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی عدالت میں پیش ہوا ہوں ، ان کے خلاف ایف آئی اے کی تفتیش آزادانہ اور غیر جانبدارانہ نہیں اور اس کو فون کال پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ انکوائری ضرور کریں لیکن شفاف تحقیقاتی ٹیم بنائیں جو متنازع نہ ہو، وہ قانون کی گرفت سے بھاگ رہے ہیں اور نہ بھاگیں گے۔ تحریک انصاف ہماری جماعت ہےاورہم پارٹی میں ہیں اور رہیں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو پر غیرقانونی طریقے سے پیسہ بنانے اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔31مارچ کو ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔ دوسرے مقدمہ میں جہانگیر ترین ، انکے بیٹے علی ترین اور دو بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ایف آئی اے نے 7 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر کے رقم برطانیہ منتقل کرنے اور وہاں جائیدادیں خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 15 منٹ قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 3 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 6 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 4 گھنٹے قبل










.webp&w=3840&q=75)

