پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیل دائر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیل دائر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 31st 2022, 12:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے  کیخلاف الیکشن کمیشن  کی انٹراکورٹ  اپیل دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود وفاق دارالحکومت میں بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ نہ ہوسکی جب کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 27 دسمبر کو اسلام آباد میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز (30 دسمبر 2022) کو الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی 101یونین کونسلز پر ہفتے (31 دسمبر) کو ہی پولنگ کرائی جائے۔

بلدیاتی الیکشن کا حکم

عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ نہ ہوسکی۔ اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں علی نواز اعوان اور میاں اسلم کو فریق بنایا گیا۔

اپیل میں کہا گیا کہ وقت کی کمی کے باعث انتخابی عمل ممکن نہیں تھا، ایک رات میں انتخابی عملے اور سامان کی ترسیل ممکن نہیں تھی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹرار آفس نے اپنے اعتراض میں لکھا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل میں کچھ دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ الیکشن کی قانونی ٹیم رجسٹرار آفس اعتراضات دور کر رہی ہے۔