جی این این سوشل

پاکستان

آئینی دفعات سے کوئی فرار ممکن ہے نہ اس پر کوئی رعایت دی جا سکتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئےکہا کہ آئینی دفعات سے کوئی فرار ممکن ہے نہ اس پر کوئی رعایت دی جا سکتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئینی دفعات سے کوئی فرار ممکن ہے نہ اس پر کوئی رعایت دی جا سکتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کا اتھارٹی سے تجاوز کر کے سسٹم کو بے اختیار کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کا 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے اور آئینی دفعات سے کوئی فرار ممکن ہے نہ اس پر کوئی رعایت دی جا سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈیول کا اعلان کر چکا تھا مگر 12 دن پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا دی گئی اور یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، نہ حکومت کا دو ٹوک مؤقف آیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ واضح ہدایات کے باوجود حکومت کی جانب سے بلیک اینڈ وائٹ میں کوئی رسپانس سامنے نہیں آیا اور واضح جواب سامنے نہ آنے پر یہی سمجھا گیا کہ حکومت کے پاس بتانے کو کوئی وجہ نہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا نوٹیفکیشن آبادی کے غیر تصدیق شدہ اعداد و شمار پر جاری کیا گیا اور وضاحت موجود نہیں کہ نئی مردم شماری نہیں ہوئی تو آبادی بڑھنے کا اندازہ کیسے لگایا گیا۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کنڈکٹ قانون سے متصادم دکھائی دیتا ہے اور عدالتیں آئین کے ساتھ الیکشن کمیشن کے ادارہ جاتی تقاضوں کے تحفظ کی پابند ہیں۔ وفاقی یا صوبائی حکومت کا اتھارٹی سے تجاوز کر کے سسٹم کو بے اختیار کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے اور حکومتوں کے ایسے اقدامات عدالتوں سے کالعدم قرار دیئے جانے کے لائق ہیں۔

کھیل

گیری کرسٹن 19 مئی سے پاکستانی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پی سی بی

گیری کرسٹن 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے تین دن قبل ٹیم میں شامل ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیری کرسٹن 19 مئی سے پاکستانی ٹیم  کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ گیری کرسٹن پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کرنے کےلیے 19 مئی کو لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے تین دن قبل ٹیم میں شامل ہوں گے۔

اس سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں حصہ لے گی جس میں پاکستان ٹیم 6 جون کو ڈیلاس میں اپنے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا کا مقابلہ کرے گی۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ گیری کرسٹن کو گزشتہ ماہ وائٹ بال کا ہیڈ کو چ مقرر کیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کی تقرری ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔

جیسن گلیسپی اگست میں بنگلادیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز سے قبل جولائی میں پاکستان پہنچ کر ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجوا دیا گیا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی کےلئے شیخ وقاص اکرم کا نام بجھوا یا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجوا دیا گیا

سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی کےلئے شیخ وقاص اکرم کا نام بجھوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیا تھا تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا تاہم وہ بھی دوڑ سے باہر ہوگئے اور ان کے بعد عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک کی پاکستانی معیشت کی کیفیت پر ششماہی رپورٹ جاری

رپورٹ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک کی پاکستانی معیشت کی کیفیت پر ششماہی رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر ششماہی رپورٹ جاری کر دی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رپورٹ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے معاشی حالات مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیاں گزشتہ سال کے برعکس متعدل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی رواں برس کی پہلی ششماہی میں جاری کھاتوں کے خسارے میں خاصی کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مالیاتی پالیسیوں کا تسلسل، ذرعی پیداوار میں بہتری اورعالمی قیمتوں میں کمی کی وجوہات ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll