کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہی ہونگے ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کراچی والوں کے نمائندے بن کر اُن کے مسائل حل کریں گے، مصنوعی مینڈیٹ کراچی میں کھڑا کیا جاتا تھا، ہمیں اس بات کا کوئی ڈر نہیں ہے کراچی میں کون جیتتا ہے، کون ہارتا تھا، کراچی کا اگلا مئیر جیالا ہو گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کا مئیر آج ہمارے درمیان یہاں موجود ہے، ہمیں احساس ہے ملک میں بیروزگاری ہے مہنگائی ہے ، عمران کے پیدا کردہ بحران کی وجہ سے آج ملک میں مسائل ہیں ، لوکل باڈیز الیکشن جیتنے کے بعد ہم کے ایم سی کے اسپتالوں کی حالت بہتر کریں گے، کراچی میں کچرا اٹھانے کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام کی طاقت نے پرویز مشرف کو بھگوڑا بنا دیا، عوام کی طاقت نے سلیکٹڈ کا صحیح بندوبست کیا، عوام نے سلیکٹڈ کو ایسے نکالا کہ چھ ماہ بعد بھی بنی گالہ سے چیخیں نکل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے ایک شخص کو بھیجا، یہ عوام کی جیت تھی، مقابلہ ہوگا تو جیت امید کی ہوگی، شکست نفرت کی سیاست کی ہوگی، ملک مشکل میں ہے، ملک کو معاشی مشکل کا شکار عمران خان نے کیا ہے، عمران خان کی جھوٹ، نفرت اور تعصب کی سیاست کے خلاف میدان میں نکلے ہیں۔
پی پی پی چئیرمین نے کہا کہ ہماری افواج اور عام شہریوں نے دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں شہادتیں دیں، پیپلزپارٹی نے ملک سے دہشتگردی کو ختم کیا جبکہ عمران خان نے ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچایا ۔ عمران خان ملک کو دیوالیہ پن کی طرف لے کرگئے اوردہشتگردی کو ایک بار پھر ملک میں پھیلنے کاموقع دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے قاتلوں کو عمران خان نے اپنا مہمان بنایا، عمران خان نےجن کو واپس لایا وہ لوگ دہشتگردی اور جرائم میں ملوث ہیں، ہمیں امپورٹڈ کہنے والے عمران خان نے ملک میں دہشتگردی کوامپورٹ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے مفادات کو دیکھ کرپالیسی بنانا پڑے گی، ملکی سالمیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے، دہشتگردی کو ختم کرکے رہیں گے ۔

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 12 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 13 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 17 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 15 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 8 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 16 گھنٹے قبل








